
کراچی میں ایک بارپھرلا ک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی ہے،لاک ڈاؤن کےباوجودشہریوں کی بڑی تعدادمسجد میں نماز ِجمعہ کی ادائیگی کے لئےپہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سےروکنےپرشہری مشتعل ہوگئے،مشتعل افراد نےپولیس پرپتھراؤکیا،جس سے پیر آباد تھانےکی خاتون ایس ایچ اوزخمی ہوگئیں۔
پولیس نےکوروناوائرس سےبچاوکےلیےشہریوں کوجمع ہونےسےروکنے کی کوشش کی توانہوں نے مشتعل ہوکرپولیس پرپتھراؤکردیا۔
پتھرلگنےسےپیرآباد تھانےکی خاتون ایس ایچ اوزخمی ہوگئی ہیں۔
واضح رہےکہ اس سےقبل بھی گزشتہ جمعےکوکراچی کےعلاقےلیاقت آبادمیں بھی پولیس اورشہریوں کے درمیان تصادم ہواتھا۔
لیاقت آبادمیں واقع ایک مسجدکےبیسمنٹ میں بڑی تعداد میں نمازیوں نےنمازِجمعہ ادا کرنےکی کوشش کی جس پرعلاقہ پولیس نےانہیں روکاتومشتعل افرادنےپولیس اہلکاروں کوتشددکانشانہ بنایاتھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News