Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان صدقہ وخیرات کرنےوالادنیاکاسب سےبڑاملک

Now Reading:

پاکستان صدقہ وخیرات کرنےوالادنیاکاسب سےبڑاملک
خیرات

پاکستان خیرات کرنےوالادنیاکاسب سےبڑاملک ہےجہاں جی ڈی پی کے 1.4 فیصدکےقریب خیرات کی جاتی ہے۔

معروف عالمی جریدےایشین ورلڈکی رپورٹ کےمطابق آبادی کےلحاظ سےپاکستان دنیاکاچھٹا بڑاملک ہے  جبکہ یہاں غربت ملکی مسائل میں سےایک بڑامسئلہ ہے۔

رپورٹ کےمطابق ملک کی 45 فیصد افرادی قوت کی یومیہ آمدنی 2 ڈالرسےکم ہےجس کی وجہ سے پاکستان میں کثیرآبادی غربت کےمسائل سےدوچارہونےکےباوجودصدقہ وخیرات کرنےمیں سب سےآگے ہے۔

پاکستان سینٹرفارفلن تھراپی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سالانہ 240 ارب روپے یعنی 2 ارب ڈالر کے قریب خیرات کرتے ہیں جس میں 98 فیصد پاکستانی روپے پیسے اور اجناس کی شکل میں خیرات کرتے ہیں اور فلاحی کاموں میں بلامعاوضہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ملک میں کئےگئےگھروں کےسروےاورمختلف تھنک ٹینکس کےاعدادوشمارکےمطابق پاکستان میں متعدد فلاحی اداروں کوصدقہ وخیرات کی رقم حوالہ کرتےہیں جبکہ بعض طبقات براہ راست مستحقین تک امداد پہنچانےکوفوقیت دیتےہیں۔

Advertisement

رپورٹس کےمطابق ملک کے 67 فیصد مخیرحضرات انفرادی طور پرمستحق طبقات کی براہ راست مدد کرتےہیں جبکہ دیگر 33 فیصدمخیرحضرات اپنےصدقات وخیرات کی تقیسم کیلیےفلاحی اداروں کوترجیح دیتےہیں۔

رپورٹس کےمطابق پاکستان میں 72 فیصدخیرات رمضان المبارک کےمقدس مہینہ میں کی جاتی ہےاور ملک کےدیگر شہروں کےمقابلہ میں کراچی میں سب سےزیادہ خیرات کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر