
آج بھی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنےمیں آئی ہے۔ آج ڈالرکی قدر میں 1 روپے 13 پیسےکمی ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتےکےتیسرےروزامریکی کرنسی پاکستانی روپےکےمقابلےگراوٹ کاشکاررہی، 1 روپے 13 پیسےکمی کے بعد ڈالر 160 روپے کاہو گیا۔
اس سےقبل کاروباری ہفتےکے دوسرے روزبھی امریکی ڈالرایک روپے 49 پیسے سستا ہوکر162 روپے پرٹریڈ کیا ۔
جبکہ کاروباری ہفتےکے پہلےروزانٹربینک میں ڈالر37 پیسےسستاہواتھا ۔
واضح رہےکہ 6 روزمیں ڈالر6 روپے 98 پیسےسستاہواہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News