
نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُن کے لیے اپنا مشہور گانا ’آگ‘ گالیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
گزشتہ دنوں معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کے لیے اپنا 12 سال پرانا گانا ’ایک بار‘ گایا تھا جس کی ویڈیو اُنہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔
شہزاد رائے کے اِس گانے کے بعد اُن کے ایک مداح ڈاکٹر کامران نے گلوکار سے فرمائش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’مہربانی کرکے گانا ’یہ جو آگ ہے، تیری یادوں میں جلا رہی میرا دل‘ گالیجیے۔‘
https://twitter.com/dr_m_kamran/status/1245074750088544261?s=20
ڈاکٹر کامران کی اِس فرمائش کو پورا کرتے ہوئے شہزاد رائے نے اُن کے لیے ’آگ‘ گانا گاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ روز شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شہزاد رائے ہاتھ میں گیٹار تھامے اپنا 20 سال پرانا گانا ’یہ جو آگ ہے‘ گا رہے ہیں۔
شہزاد رائے نے اپنی اِس ویڈیو میں گانا شروع کرنے سے پہلے کہا کہ ’ڈاکٹر کامران آپ نے ٹوئٹر پرفرمائش کی تھی کہ ’آگ‘ آپ کا پسندیدہ گانا ہے اور میں یہ گانا آپ کے لیے گاؤں تو میں آپ کی فرمائش کو پورا کرتے ہوئے یہ گانا آپ کے لیے گا رہا ہوں۔
I feel so happy to sing Aag to fulfill a request by Dr kamran @dr_m_kamran who works at Children’s Hospital & Institute of Child Health,Lahore. You guys are literally saving the world. Here you go:”Yeh jo aag hai” from my living room. Watch full song here https://t.co/MAWYiRk8iz https://t.co/t0Ms8dhHHe pic.twitter.com/M8QSPyPodE
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) April 5, 2020
شہزاد رائے نےیہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ڈاکٹر کامران کی یہ خواہش پوری کرنے کے لیے’آگ‘ گاکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ’آپ ہی وہ لوگ ہیں جو پوری دُنیا کو بچا رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News