Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق

Now Reading:

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق
متاثرہ افراد

ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہارگئے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 94 تک جاپہنچی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5415 تک پہنچ گئی۔

ملک میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں34 ہلاکتیں سامنے آئیں ، سندھ 31 اور پنجاب میں 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 183کیسز سامنے آئے ہیں ۔آج اب تک پنجاب میں 130 کیسز اور 2 ہلاکتیں، سندھ 41 کیسز ایک ہلاکت جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1452 اور ہلاکتیں 31 ہوگئی ہیں۔

Advertisement

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں مزید 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 419 ہوگئی ہے۔

پنجاب

صوبے میں آج اب تک کورونا کےمزید 130 کیسزجبکہ 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

اس طرح پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2594 اور ہلاکتیں 23 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق لاہور میں 434، ننکانہ صاحب 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 71، جہلم 27، اٹک 1، چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، نارووال 8، گجرات 135، حافظ آباد 12، منڈی بہاؤالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چنیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا 8، میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6 لودھراں 3، ڈی جی خان 18 جب کہ لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کیس ہے۔

Advertisement

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد

اسلام آباد میں آج اب تک کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں اتوار کو کورونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی جب کہ صوبے میں مزید 47 کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 744 ہوگئی۔

Advertisement

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ہلاکتیں مردان، پشاور اور صوابی میں ہوئیں جن کی عمریں 80، 65 اور 52 سال تھیں جبکہ تمام افراد کی تبلیغی جماعت کے ساتھ کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔

Advertisement

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 3 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 145 ہوچکی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی اتوار کو مزید 2 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں کورونا کے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

Advertisement

گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 8 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 149 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

Advertisement

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے ٹوئٹ کے ذریعے کیسز کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر