
پنجاب کےضلع گجرات میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ رپورٹ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سےپھیلنے والی وبا کی آڑمیں ضلع گجرات کے شہر کھاریاں میں 20 سالہ ایک گھریلو ملازمہ کا مبینہ طورپرقتل کردیا گیاہے.
پولیس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمہ کی لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم دفنا دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملازمہ رمشا کے والد غلام یاسین کی مدعیت میں ڈاکٹر محمد علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے، مقدمہ تھانہ کھاریاں کینٹ میں درج کیا گیا، جس میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد نامزد کیے گئے ہیں۔
مقتولہ کےوالد نے بتایا کہ ڈاکٹرنےان کی بیٹی رمشاکی موت کورونا وائرس سےبتائی اورجلدی دفن کرادیا، تاہم ،ہم نے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا توکورونارپورٹ منفی آنےسےثابت ہوا کہ میری بیٹی کو قتل کیاگیاہے۔
مقتولہ کےوالدکامزیدکہناتھاکہ ڈاکٹرمحمدعلی نےمیری بیٹی رمشاکو8 ہزارروپےماہوارپرگھرمیں ملازمہ رکھاتھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News