Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد4601 تک جاپہنچی

Now Reading:

ملک میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد4601 تک جاپہنچی
کوروناوائرس

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4601 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 478 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4ہزار 601 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 45 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2241،سندھ 1128، بلوچستان 212، خیبر پختونخوا میں 560، آزاد کشمیر 33، اسلام آباد میں 107 اورگلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 66 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں54ہزار 706افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر