Synopsis
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو خوشخبری سنادی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان کو حفاظتی سامان فراہم کردیا ہے، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے حفاظتی سامان این ڈی ایم اے حکام کے سپرد کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ حفاظتی سامان میں 15 ٹیسٹنگ مشینیں اور 15 ہزار کٹس شامل کی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ این 95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان ملک ہی میں تیار ہو رہا ہے۔
چیئرمین کے مطابق پاکستان میں داخل ہونے والوں کی موثر چیکنگ کا نظام وضع کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یومیہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اےنے کہا کہ ملک میں اس وقت 37 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کررہی ہیں جبکہ مزید 25 لیبارٹریوں کو جلد فعال کردیا جائے گا۔
اُنہوں کامزید کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے 100 موبائل لیبارٹریاں بھی قائم کی جارہی ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News