Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسٹرپرپوپ فرانسس کاخالی میدان میں خطاب،متعددممالک میں آن لائن عبادات کااہتمام

Now Reading:

ایسٹرپرپوپ فرانسس کاخالی میدان میں خطاب،متعددممالک میں آن لائن عبادات کااہتمام
ایسٹر

دنیابھرمیں کوروناوائرس کےباعث لاک ڈاؤن کی وجہ سےمسیحی ایسٹرکی تقریبات کےلیےچرچزنہ جا سکےجبکہ پوپ فرانسس سمیت دنیاکےمتعددمالک کےپادریوں نےایسٹرکی عبادات آن لائن کروائیں۔

ایسٹرکےموقع پرہرسال مسیحی چرچزمیں جاکرعبادات کرتےہیں جبکہ مسیحیوں کےروحانی پیشواپوپ فرانسس بھی اس دن خصوصی خطاب کرتےہیں۔

گزشتہ سال پوپ فرانسس کی جانب سے ویٹی کن سٹی کےسینٹ پیٹراسکوائرپرخطاب میں تقریبا 70 ہزار افرادنےشرکت کی تھی تاہم اس بارکوروناوائرس کی وجہ سےانہوں نےخالی میدان میں خطاب کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق پوپ فرانسس نےایسٹرسےقبل 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب سینٹ پیٹراسکوائرکےخالی میدان میں خطاب کیا۔

پوپ فرانسس نےاپنےخطاب میں کوروناکی وباسےدنیاکی نجات کی دعا کرنےسمیت اپنےپیروکاروں کووبا سےزیادہ خوف زدہ نہ ہونےکی تاکیدبھی کی اورکہاکہ انہیں موت کےان دنوں میں زندگی کےمسیحاکا کردارادا کرناچاہیے۔

Advertisement

پوپ فرانسس ایسٹرکے دن بھی خصوصی خطاب کریں گے،تاہم ان کا یہ خطاب بھی آن لائن دکھایاجائےگا۔

انہوں نےاپنےخطاب میں کہاکہ اس وقت ہمارےلیےتاریک لمحات ہیں، جن سےہمیں ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ ایسے وقت میں ہمیں امید اورزندگی کاپیغام پھیلاناچاہیے۔

برطانوی اخبارکےمطابق اس باردنیا بھرکےایک ارب 30 کروڑمسیحی پیروکارلاک ڈاؤن کی وجہ سے ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کےلیےچرچزجانےسےقاصرہیں اورپادریوں نےآن لائن عبادات کااہتمام کر رکھاہے۔

عرب نشریاتی ادارےکے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث بیت المقدس (یروشلم) میں بھی ایسٹرکی تقریبات کو محدودرکھاگیااورزیادہ ترافرادنےگھروں میں ہی عبادات کرنےکوترجیح دی۔

ایسٹرکےموقع پربیت المقدس کےچرچزنےآن لائن عبادات کااہتمام کیااورلوگوں نےگھروں میں بیٹھ کر ڈیجیٹل عبادات میں شرکت کی، تاہم کچھ افرادنےچرچزکابھی رخ کیا۔

واضح رہےکہ مسیحی برادری کےلیےایسٹرانتہائی مقدس اوراہم دن ہوتاہےاس دن کوکرسمس کےبعدسب سےاہم دن ماناجاتا ہے، اس دن کو موسم بہارمیں یسوع مسیح کےزندہ ہونےکی یادمیں منایاجاتاہےاوراس دن کو”جی اٹھنےکادن “بھی کہاجاتاہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر