Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے مشتبہ مریض نے خودکشی کرلی

Now Reading:

کورونا کے مشتبہ مریض نے خودکشی کرلی

کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس کاکہنا ہے کہ لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل نشہ آئس کا عادی ہونے کی بنا پر ہنگامی حالت کے شعبےاسپتال لایا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی میں طبی معائنے کے دوران فواد علی میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئیں، جس پر اسے فوری طور پر جناح اسپتال کے وارڈ 23 میں بھیج دیا گیا جہاں زیادہ تر کورونا وائرس کے مشتبہ مریض داخل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فواد علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرلیا گیا تھا، رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی اور اس نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی کیا۔ مریض نے آج صبح تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔

Advertisement

 صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کا رہائشی فواد علی موقع پر ہلاک ہوگیا، اس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر