
کوروناوائرس کاشکاربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کوطبیعت خراب ہونےپراسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق برطانوی وزیراعظم کےدفترسےجاری بیان کےمطابق برطانوی وزیراعظم کومعمول کےٹیسٹ کےلیےہسپتال داخل کیاگیاہے۔
بورس جانسن میں 11 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان میں وبا کی علامات تاحال برقرارتھیں۔
ہفتےکوبھی بورس جانسن کوتیزبخارتھااوران کی کھانسی بھی برقرارہےجس پرانہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرکی ہدایت کےمطابق ان کےٹیسٹ لیےجائیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کی حاملہ منگیتربھی کورونا کاشکارہوگئی ہیں تاہم انہوں نےگھرپر ہی آئسولیشن اختیارکی ہوئی ہے۔
قبل ازیں برطانوی وزیراعظم اور برطانوی اسٹیٹ ہیلتھ سیکرٹری میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی تھی،برطانیہ کی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس بھی 11 مارچ کو کورونا کاشکارہوئی تھیں اوراب تینوں اہم حکومتی عہدیدارقرنطینہ میں ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کےکورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعدیہ خدشہ پہلے ہی ظاہرکیاجارہاتھاکہ بورس جانسن کے بعد کئی سیاستدانوں اورحکومتی عہدیداربھی کوروناکےشکارہوسکتےہیں،کیوں کہ وزیر اعظم نے گزشتہ کئی دن سےمتعدد افراد سےملاقاتیں کی تھیں۔
برطانیہ میں اب تک کیسزکی تعداد 48ہزارکےقریب پہنچ چکی ہےجبکہ گزشتہ روز بھی سوا 600 اموات ہوئیں جس سےمجموعی تعداد5 ہزارکےقریب پہنچ گئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News