
کوروناوائرس کےباعث دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی la نافذکیاگیاہے۔جس کی وجہ سےہرشعبےکی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہیں ہے۔
لاک ڈاؤن کےدوران ٹرانسپورٹ نہ ملنے پرحب چوکی کےعلاقےمیں ایدھی کےمیڈیکل ٹیکنیشن نے حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کی اور خاتون اور بچی کی جان بچائی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کےمطابق تربیت یافتہ میڈیکل ٹیکنیشن عبدالشکورنےحب چوکی داروہوٹل کے قریب علاقےمیں گھرمیں ایک خاتون کی ڈیلیوری کرائی، خاتون کو اللّٰہ نے بیٹی کی رحمت سےنوازاہے۔
واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی اب تک 100 رضاکاروں کو ایسی ایمرجنسی کی ٹریننگ فراہم کرچکی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News