
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکول فیسوں میں رعایت کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹاتے ہوئے کیس پیرا کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کی 20 فیصد فیس معافی کےفیصلےکے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق پیرا پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ کا موقف سننے کے بعد فیس معافی سے متعلق فیصلہ کرے۔
وکیل پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ درخواست اگر پیرا کو فیصلے کے لیے بھیج دیں تو ہم مطمئن ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفس نجی اسکولز کی رٹ پٹیشن کی کاپی دستاویزات کے ساتھ پیرا کو بھیجے اور پیرا رٹ پٹیشن کو نجی اسکولز کی درخواست کے طور پر لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
عدالت نے کہا کہ پیرا معاملے کو دیکھے اور اسٹیک ہولڈرز کو سن کر حتمی فیصلہ کرے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کے باعث حکومت نے اپریل مئی کی اسکول فیسوں میں 20فیصد رعایت دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News