سنگاپوریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن کاکہناہےکہ پاکستان میں کوروناوائرس پر 8 جون تک قابو پایاجاسکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق سنگاپوریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن کی جانب سےایس آئی آرایپی ڈیمک ماڈل کے تحت اندازے جاری کیے گئےہیں جس کے مطابق مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کیسزکےڈیٹا کا تجزیہ کرکےوبا ختم ہونےکے اندازے لگائےگئےہیں۔

سنگاپوریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن کی جانب سےجاری کیےگئےاس ماڈل کےمطابق پاکستان میں ابھی کوروناکیسزنکتہ عروج پرنہیں پہنچےہیں۔
سنگاپوریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن کےاندازےکے مطابق بھارت میں 21 مئی تک وباکنٹرول کی جاسکتی ہےجبکہ امریکا میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آجائےگی۔
سنگاپوریونیورسٹی کےمطابق جرمنی میں 2 مئی، اسپین میں 3، فرانس میں 5 ,اٹلی میں 7 مئی تک وبا پر قابو پالیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
