Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس:کیارمضان المبارک میں مساجدبندرہیں گی؟

Now Reading:

کوروناوائرس:کیارمضان المبارک میں مساجدبندرہیں گی؟
مصر

مصری وزیربرائےاوقاف نےاعلان کیاکہ اگرکوروناوائرس کی وباء اسی طرح بدستورموجودرہی تو رمضان المبارک کےدوران بھی مساجدبندکردی جائیں گی۔

 عرب میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ہفتےکومصری وزیراوقاف ڈاکٹرمحمد مختارجمعہ نےایک بیان میں کہا کہ وباء کےخاتمےسےپہلےمساجد کھولنےکاکوئی پروگرام نہیں۔ مساجد وباء کےختم ہونےکےبعدہی کھلیں گی۔

مصری وزیربرائےاوقاف نےاس بات پربھی زوردیاکہ اگررمضان المبارک میں یہ وائرس موجودرہتاہےتو ہم اپنےآپ کومحفوظ رکھنےاورخداکےقانون کی پاسداری کےلیےمساجدکوبندکرنےکےپابند ہیں۔

مصری وزیراوقاف کامزیدکہناتھاکہ اس سال رمضان المبارک کےدوران رمضان دسترخوان لگانے پر احتیاطا ًپابندی عائد کی جاسکتی ہےتاکہ لوگ زیادہ جمع نہ ہوں۔ اسی طرح شہریوں کوکوروناکی بیماری سےبچانےکےلیےمساجدکوبھی بندرکھاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کےدوران روزہ افطارکرانےوالےمخیرحضرات اورفلاحی ادارے مستحق افرادمیں نقدرقوم تقسیم کریں۔

Advertisement

دوسری جانب مصرکی سب سےبڑی اورپرانی دینی درس گاہ جامعہ الازھرنےوباء کےدنوں میں اجتماعی عبادت اوردعاسےسختی سےمنع کیاہے۔

 الازھرکی طرف سےجاری ایک بیان میں کہاگیاہےکہ وباء کےدنوں میں مجالس کاانعقادکسی خطرےسے کم نہیں۔ ہمیں کوئی بھی کام ڈاکٹروں کےمشورے اورمحکمہ صحت کی فراہم کردہ ہدایات کےمطابق کرنا چاہیے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر