
صوبائی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ کسی کو پنجاب سے گندم اسمگل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صوبائی وزیر خوراک علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ سمیت دیگر صوبوں کو گندم کی خریداری کے لئے پالیسی واضح کر دی گئی ہے۔ بھاولپور، پنجاب کا باڈر مکمل سیل ہے۔ بہاولپور ڈویڑن میں ہدف سے زیادہ گندم کی پیداور ہوئی ہے۔
علیم خان نے مزید کہا کہ تمام فلور ملوں کو انکے کوٹہ کی گندم دے رہے ہیں۔ بہاولپور کے کاشت کار اپنی گندم پر اضافی وزن ہرگز نہ دیں اور جو سرکاری اہلکار اضافی وزن گندم میں لیتا پکڑا گیا وہ نوکری سے جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News