
پاکستان کی جانب سے دی گئی تجویز پر کورونا وبا کی صورتحال پر سارک رکن ملکوں کی ویڈیو کانفرنس آج ہو گی۔جس میں پاکستان کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گےجبکہ ویڈیو کانفرنس میں سارک رکن ملکوں کے وزرا اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے رکن ملک اپنے تجربات اور قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کامزید کہناتھا کہ کانفرنس علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News