
دنیابھر میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ 57 ہزار 181 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار 641 ہو گئیں۔
دنیا بھر میں 16 لاکھ 89 ہزار 96 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 245 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 90 ہزار 444 مریض اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 45 ہزار 340 ہو گئیں ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 164 ہو گئی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 90 ہزار 851 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 ہزار 973 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 178 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 21 ہزار 282 ہو چکی ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 648 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 957 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 20 ہزار 796 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 50 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے مجموعی ا موات کی تعداد 5 ہزار 86 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 453 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 ہزار 337 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 44 ہو گئی۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 259 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 95 ہزار 591 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 297 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 84 ہزار 802 ہو گئے۔
چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 788 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کُل اموات 456 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار 763 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 109 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 631 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 9 ہزار 739 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی۔
ملک میں 7 ہزار 418 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 112مریض صحت یاب ہوچکےہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News