
کوروناوائرس کےپھیلاؤکوروکنےکےلیےسندھ میں آج بروزجمعہ دن 12 بجےسےساڑھے 3 بجےتک مکمل لاک ڈاؤن کیاگیاجبکہ نمازِجمعہ کی نمازکےلئےمسجدمیں 5 سےزائدافرادکامنع کیاگیاتھا ۔
کراچی کےعلاقےلیاقت آبادمیں واقع ایک مسجدکےبیسمنٹ میں بڑی تعداد میں نمازیوں نےنمازِجمعہ ادا کرنےکی کوشش کی جس پرعلاقہ پولیس نےانہیں روکاتومشتعل افرادنےپولیس اہلکاروں کوتشددکانشانہ بنایا۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےپرپیش امام کوپولیس نےحراست میں لےلیا۔
پولیس کےمطابق پیش امام نےپابندی کےباوجودنمازِجمعہ کی امامت کی تھی،امامت سے پولیس کےروکنے پرلوگوں کواکسایاگیا،جنہوں نے 2 پولیس اہلکاروں کوتشددکانشانہ بنایا۔
پولیس کایہ بھی کہناہےکہ پولیس اہلکاروں کوعوام کےتشددسےبچانےکےلیےایک شہری نےاپنےگھرمیں پناہ دی۔
واضح رہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کےپیشِ نظرکراچی سمیت سندھ بھر میں 12 بجےدن سےساڑھے 3 بجےتک ساڑھے 3 گھنٹےکامکمل لاک ڈاؤن کیاگیا،اس دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےپردرجنوں افرادکوحراست میں بھی لیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News