
سندھ کابینہ نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ 5000 روپےتک بڑھانےکی تجویزپیش کردی۔
تفصیلات کےمطابق کابینہ کی جانب سےوزیراعلیٰ سندھ کوتجویزپیش کی گئی کہ موٹرسائیکل پراووراسپیڈکےجرمانےکو 400 روپےسےبڑھاکر500 روپےکردیاجائے۔
جبکہ صوبائی کابینہ نےکارکی اووراسپیڈنگ پرجرمانےکو 1000 روپےکرنےکی تجویزدی ہےاورہیوی وہیکل کےاووراسپیڈنگ پرجرما نہ 1500 روپےکرنےکی تجویزپیش کی گئی۔
اس کےعلاوہ سندھ کابینہ نے پبلک سروس وہیکل کوزیادہ مسافربٹھانے پر 300 سے بڑھاکر 1000 روپےجرمانےکی تجویزبھی دی ہے،جبکہ ٹریفک سگنلزکی خلاف وزری کاجرمانہ بھی 400 سےبڑھاکر2000 سے5000 کرنےکی تجویزپیش کی گئی۔
کابینہ نےگڈزٹرانسپورٹ کی اوورلوڈنگ کاجرمانہ 1000 سےبڑھاکر2000 روپےکرنےکی تجویزبھی پیش کی جبکہ اوورٹیکنگ پربھی جرمانہ 1000 روپےسےبڑھاکر2000 کرنےکاکہاگیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ اس معاملےپراسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News