Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیگریشن معطلی آئندہ 60 روز کےلیےہوگی،امریکی صدر

Now Reading:

امیگریشن معطلی آئندہ 60 روز کےلیےہوگی،امریکی صدر
ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ نئےایگزیکٹوآرڈرکےتحت امیگریشن معطلی آئندہ 60 روزکےلیےہوگی۔

غیرملکی خبررساں اداروں کےمطابق صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکاکی امیگریشن پرپابندی 60 روزتک برقراررہےگی اور اس کااطلاق ان پرہوگاجومستقل رہائش کےلیے’گرین کارڈ‘حاصل کرناچاہتےہیں،جبکہ اس پابندی کااطلاق عارضی بنیادوں پرداخل ہونےوالوں پرنہیں ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ ممکنہ طور پرآج ہی امیگریشن معطلی کےحکم نامے پر دستخط کر دیں گے کیونکہ اس اقدام سےلاک ڈاؤن کےبعد معیشت کی بحالی پراوربےروزگارامریکیوں کوملازمت حاصل کرنےمیں مدد ملے گی۔

ان کاکہناتھاکہ امیگریشن روک دینےسےملکی معیشت بحال ہونےپربےروزگارامریکیوں کوپہلےموقع ملے گا۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ’وائرس کےباعث بےروزگارہونےوالےامریکیوں کےلیےیہ غلط اورغیرمنصفانہ ہوگاکہ ان کی جگہ بیرونِ ملک سےآنےوالےپناہ گزینوں کودےدی جائے، ہمیں پہلےامریکی ورکرزکاخیال کرناچاہیے‘۔

امریکی صدرٕنے شمالی کوریاکےسربراہ کم جونگ اُن کےلیے بھی نیک خواہشات کااظہارکیااورکہاکہ وہ دعا گوہیں کہ کِم جونگ جلدصحت یاب ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر