کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ پورا علاقہ گونج اٹھا تھا اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، بیکری کے باہر کھڑی گاڑیوں اور نصب پی ایم ٹی کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس نے بتایاکہ تخریب کاروی کے شواہد نہیں ملے تاہم دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا اور بیکری کے اندر بھی سلنڈر پھٹے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
