
اسرائیلی حکومت نےمصرکےنجی ٹی وی چینل پرنشرکیےجانےوالےڈرامےکوتنقیدکانشانہ بناتےہوئےناقابلِ قبول قراردیاہے ۔
عالمی خبررساں ادارےکےمطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نےمصرکےٹی وی چینل پریکم رمضان سےدکھائےجانےوالےڈرامے ‘النھایہ’ پرشدیدبرہمی کااظہارکرتےہوئےڈرامےکےخیال کوتنقید کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہےکہ مذکورہ ڈراماایک ایسےملک کی جانب سےبنایاگیاجس کےساتھ اسرائیل نےامن معاہدہ کررکھاہےاوراس ڈرامےسےاس معاہدےمیں خلل پڑسکتاہے۔
عربی زبان میں بنائےگئےالنھایہ ڈرامےکامفہوم اختتام ہےاورڈرامے میں 100 سال بعد آنےوالےزمانے کودکھایا گیاہےاوردعویٰ کیا گیا کہ اس زمانے میں استاد اسکول میں بچوں کو ماضی کی تاریخ پڑھاتے ہوئےبتاتےہیں کہ کس طرح قابض اسرائیل تباہ ہوا اور کس طرح صہیونی ریاست کاخواب چکناچورہوا۔
اسی طرح ڈرامےمیں امریکا کوبھی بکھرتےہوئےدکھایا گیاہےاوریہ بھی دکھایاگیاہےکہ امریکانےہی صہیونی ریاست بنانےکےلیے سب سے زیادہ معاونت فراہم کی۔
تاہم تاحال امریکا کی جانب سےڈرامے پرکوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سےڈرامےپردیئےگئےرد عمل پرمصری حکومت نےتاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News