پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نےاہم کارروائی کرتےہوئےدہشت گرد کوگرفتار کرلیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کےشہرگوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نےکاروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیم کادہشت گردگرفتارکرلیا۔
انسداد دہشت گردی فورس کےحکام کاکہناہےکہ کارروائی خفیہ اطلاع پراروپ نہرپل کے قریب کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گرد کی شناخت زین العابدین کےنام سے ہوئی جبکہ دہشت گردکا تعلق کالعدم تنظیم سےہے۔
واضح رہے کہ فروری میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےفیصل آباد میں کارروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا۔
حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نےبہاولنگرمیں حساس تنصیبات کونشانہ بنانا تھاتاہم اس سے قبل ہی انہیں گرفتارکرلیاگیا۔
ملزمان کےقبضےسے 2 تھیلوں میں 869 اور 613 گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
