
کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کو22 روز گزر گئے، خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سےکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پراب تک 6 ہزار افراد کودھرلیاگیا ہے،جبکہ اس کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 1885 ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ روز شہر سے 580 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ 11 یونین کونسلز کی مختلف مرکزی شاہراہوں، متاثرہ گلی اور محلےکو جزوی طورپر سیل کردیاگیا۔
پولیس کاکہناہے کہ کراچی میں یوسی 22 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یو سی 23 ڈالمیا، یو سی 24 جمالی کالونی جزوی سیل ہیں، جبکہ گلشن اقبال کی یو سی 24، 26 ، 28 اور 31 کے مخصوص علاقے بھی سیل ہیں۔
اس کے علاوہ یو سی 27 پہلوان گوٹھ، یو سی 29 گلزار ہجری، یو سی 30 صفورہ کی مختلف گلیاں سیل ہیں، گلستان جوہر اور فیصل کنٹونمنٹ کے بھی مخصوص علاقوں کو سیل کیا گیا ہےجبکہ یونیورسٹی روڈ کو رات کے اوقات میں مکمل سیل کردیا جاتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News