
معروف گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی رکن سلمان احمد نے ساتھی گلوکاروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک نیا ترانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں سلمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد میں قرنطینہ میں ہوں اور آج اس کا ساتواں روز ہے۔
#TujheySalaam @junoonmusic @AliNoor @sahiralibagga @MehwishHayat #Noori #Junoon #COVID19 pic.twitter.com/mCO21iDxZP
— salman ahmad (@sufisal) April 10, 2020
جنون بینڈ کے بانی رکن کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے معروف گلوکار دوستوں کو پیغام بھیجا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک ترانہ پڑھنا ہے جس کا نام ہے ’’ تجھے سلام ‘‘ ۔
انہوں نے بتایا کہ تقریباً بیس سے پچیس کے قریب معروف گلوکار جن میں نوری، جنید جمشید کے صاحبزادے، ساحر علی بگا اور مہوش حیات، وغیرہ نے اس ترانے میں اپنی آواز بلند کی ہے۔
سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ ترانہ میرے ملک کے نوجوانوں اور کورونا وائرس کے خلاف میدان عمل میں سرگرم ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور پاک افواج کے نوجوانوں کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News