Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی،لاک ڈاؤن کےباعث پاکستانی اور بھارتی شہری سونابیچنےپرمجبور

Now Reading:

دبئی،لاک ڈاؤن کےباعث پاکستانی اور بھارتی شہری سونابیچنےپرمجبور
دبئی

دبئی میں کورونا وائرس کے باعث پابندیوں اورلاک ڈاؤن سےپریشان بھارتی اورپاکستانی شہری اپناسونافروخت کرنےپرمجبور ہوگئے۔

خلیجی اخبارکی رپورٹ کےمطابق کوروناوائرس کی وجہ سےپیداہونےوالےمعاشی بحران کےباعث کئی تارکین وطن اپنےروزمرہ کےاخراجات پورےکرنےیاکسی ممکنہ ہنگامی صورت حال میں اپنےپاس رقم رکھنےکےلیےسونابیچنےپرمجبورہوگئےہیں۔

دکانداروں کےمطابق سونابیچنےوالوں میں زیادہ تربھارتی، پاکستانی، بنگلادیشی، نیپالی اورسری لنکن باشندےشامل ہیں۔

اخبارکے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سےدبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں موجودلاکھوں تارکین وطن  نوکریوں سےمحروم ہوگئےہیں یاپھرانہیں تنخواہوں میں کمی کاسامنا ہے۔

 دوسری جانب کورونابحران کےدوران گزشتہ ایک ماہ میں متحدہ عرب امارات میں سونےکی قیمتوں میں ساڑھے 7 فیصدسےزائد اضافہ ہوچکاہے۔

Advertisement

جبکہ دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن ہےتاہم  یکم رمضان سےکرفیومیں نرمی کااعلان کیاگیاہےاوردوپہر 12 سے روزانہ 10 گھنٹےشاپنگ مالزکھلےہیں۔

واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزارسےزائدہوچکی ہےجبکہ 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر