
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہےکہ آئندہ دوہفتےامریکا کےلئےانتہائی دردناک ہوں گےلیکن ہم بہت جلد کوروناکےخلاف جنگ جیت کردکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں ٹرمپ کاکہناتھاکہ نظرنہ آنےوالےدشمن کی وجہ سےامریکامیں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔
امریکی صدرٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ امریکاکی تمام ریاستوں میں وینٹی لیٹرزسمیت طبی سامان کی کمی پوری کی جارہی ہے،چند منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنےوالی کٹ متعارف کرائی جارہی ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کرتےتو 2 ملین تک امریکی ہلاک ہوجاتے، نیویارک میں بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز، اضافی ڈاکٹرزاورنرسنگ اسٹاف بھجوارہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نےکوروناسےڈھائی لاکھ تک اموات کاخدشہ ظاہرکیاہے۔ صدرٹرمپ کےمشیر ڈاکٹر فاوچی نےتصدیق کی کہ ملک کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کےلیےتیاررہناچاہیے۔
امریکامیں گزشتہ روزکورونابیماری سے 741 افراد ہلاک ہوئے جس سے مجموعی تعداد تین ہزار 882 ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔
مریضوں کی بڑھتی تعداد کےسبب نیویارک کا سینٹرل پارک ،ٹینس کورٹس اسپتال میں تبدیل کردیےگئے ہیں جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News