
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر مہلک بیماری سے بچاو اور اس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا میں ہر تین میں سے ایک فرد معاشرتی تنہائی کا شکار ہے، کاروبار زندگی معطل ہے اور ذریعہ معاش بھی تباہ حالی سے دوچار ہے۔
کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون کے باعث معاشی بدحالی کا شکار افراد نے دنیا بھر میں کورونا کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کوناکافی قرار دیتے ہوئے ایک انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
اسپین ہویا کوسووو، برازیل ہویا فلپائن، ارجنٹائن اور یوروگوائے میں شہریوں کی جانب سے گھروں سے برتن بجا کر احتجاج کیا گیا اور حکومت کو مطالبے پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی۔
اس انوکھے احتجاج نے سوشل میڈیا پر بھی انقلاب برپا کردیا اور
ProtestFromHome#
دنیا بھر میں ٹرینڈ کرنے لگا۔
مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے والی احتجاج کی ویڈیوز کچھ یوں ہیں:
اسپین
اسپین میں قرنطینہ کے پیش نظر گھروں میں موجود ہزاروں افراد نے ہم آواز ہوکر گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ساتھ اپنے برتن بجائے اور منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔
ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جاچکا ہے۔
AdvertisementSpain: massive banging of pots and pans protest as the King starts a TV address to the nation. People in lockdown come out to their balconies to reject the Crown's corruption Solo puedo decir #NiVirusNiCorona.#Cacerolada pic.twitter.com/f4hTbz8a2Z#CoronaCiao
— Jorge Martin (@marxistJorge) March 18, 2020
کوسووو
کوسووو میں بھی حالات کچھ مختلف نظر نہیں آئے جہاں ہزاروں لوگوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر حکومت اقدمات سے نالاں ہوکر بڑی تعداد میں برتنوں کوبجا کر شور مچایا۔
AdvertisementNEWS – #Kosovo television broadcast live protest of people from balconies, as the voting starts to bring the government down. pic.twitter.com/8tnAuDtJry
— Stefan in Kosovo (@StefanInKosovo) March 25, 2020
برازیل
بات کی جائے اگر برازیل کی تو وہاں بھی 17 مارچ سے جاری لاک ڈاون نے 2 کروڑ لوگوں کو حکومت کیخلاف لا کھڑا کیا اور برازیلین صدر جائر بولسونرو کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔
Advertisement"Bolsonaro out!" says downtown São Paulo. pic.twitter.com/KTS2SoYO71
— Euan Marshall (@euanmarshall) March 18, 2020
فلپائن
فلپائن میں بھی گھروں سے احتجاج کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں لاک ڈاون کے باعث ہزاروں غیرب افراد کھانے پینے کی قلت کا شکار ہیں۔
Gepostet von Kadamay Metro Manila am Sonntag, 29. März 2020
ارجنٹائن
ارجنٹائن میں ہزاروں خواتین نے گھریلو تشدد کیخلاف برتن بجا کر احتجاج کیا۔
Este lunes por la noche, se escuchó un cacerolazo en diferentes barrios de Buenos Aires. Bajo la consigna #Ruidazo, se pidió la reducción de los salarios del sector político en medio de la pandemia del coronavirus pic.twitter.com/RpQQ24oyYp
— CNN Argentina (@CNNArgentina) March 31, 2020
یوروگوائے
یوروگوائے کی عوام نےبھی کورونا سے بچاو کیلئے ناکافی حفاظتی اقدامات کیخلاف آواز بلند کی۔
Con himno y tutti #SuenaUruguay #uruguay #montevideo #cacerolazo pic.twitter.com/tLcMhbcytC
— Hernis (@hernisuy) March 26, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News