Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال پاکستان کی معیشت 2020میں دباؤمیں رہےگی،آؤٹ لُک رپورٹ

Now Reading:

رواں سال پاکستان کی معیشت 2020میں دباؤمیں رہےگی،آؤٹ لُک رپورٹ

 براعظم ایشیا کی معاشی صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ ایشین آوٹ لک رپورٹ 2020 جاری کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابقایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ آؤٹ لک رپورٹ میں کہاگیاہےکہ رواں مالی سال کےدوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصدرہےگی اورکھانے پینےکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ ڈالرکےمقابلےمیں روپے کی قدر 9.8 فیصد کمی متوقع ہے ۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کی معیشت 2020 میں دباؤمیں رہےگی اوررواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصدرہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ کےمطابق اقتصادی استحکام کےلیےاقدامات زرعی پیداوارمیں کمی اورکورونا وائرس کےباعث شرح نمومیں کمی ہوئی جبکہ آئندہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3.2 فیصدہوگی۔

آؤٹ لک رپورٹ میں کہاگیاہےکہ حکومت کےسخت اقدامات کےباعث جاری کھاتوں کےخسارے میں نمایاں کمی ہوئی،رواں مالی سال جاری کھاتوں کاخسارہ کم ہوکرجی ڈی پی کے 2.8 فیصدکےبرابررہےگا۔

Advertisement

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصدرہنےکااندازہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہےکہ کوروناوائرس پرقابو پانےکےلیےپوری پاکستانی قوم کومتحدہوکرکام کرناہو گا،حکومت ک احساس پروگرام سے کورونا وائرس کے برے اثرات کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر