
صوبےسندھ کےشہرکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران کوروناکے مزید 199 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نےاپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبے میں 287 نئے کیسز سامنےآئےہیں اور 3 اموات ہوئی ہیں جس کےبعد سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 4232 اور اموات 78 ہوگئی ہیں جبکہ کورونا کے 3352 مریض زیر علاج ہیں اور 802 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah says 3 coronavirus patients lost their lives & 287 new cases diagnosed as positive. pic.twitter.com/htXbn3accK
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) April 25, 2020
مرادعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ کراچی کاضلع جنوبی کوروناسےسب سے زیادہ متاثرہےجہاں مزید 79 کیسزرپورٹ ہوئےہیں اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 32، شرقی میں 57،غربی میں 18، ملیرمیں 8 اورکورنگی میں 5 نئےکیسزآئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےمطابق لاڑکانہ میں 17، حیدرآباد میں 13، شکار پور میں 11 اور سکھر میں 7 نئےکیسزرپورٹ ہوئےہیں۔
مرادعلی شاہ نےمزید کہاکہ عوام سے درخواست ہے اپنے گھروں میں رہیں اوراپنا خیال رکھیں، جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News