
حکومت کی جانب سے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نےملیریا کی دواوں کی برآمد پر پابندی قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کی سفارش کی روشنی میں لگائی ہے۔
وزارت تجارت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس سے قبل بھی انسداد ملیریا ادویات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جو وزارت صحت کے کہنے پر واپس لے لیا گیا تھا۔
تازہ نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی کا اطلاق این سی سی کی آئندہ میٹنگ کے فیصلے تک ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News