Advertisement

کورونا کےمریضوں کوہرگھنٹےبعد”سیلفی”بھیجنےکاحکم

بھارت

حکومت کی جانب سےقرنطینہ کئےگئےمریضوں کوہرگھنٹہ بعد سیلفی بنا کربھیجنےکاحکم نامہ جاری کیاگیاہے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سےاحکامات جاری کئےگئےہیں، ریاستی حکومت نےگھروں میں قرنطینہ کئےگئےمریضوں کی صحت یابی کے پیش نظرہدایت کی ہےکہ وہ ہرگھنٹہ بعد اپنی سیلفی بناکربھیجیں۔

کرناٹک کے وزیرصت ڈاکٹرکےسدھاکرنےگھروں میں قرنطینہ کئےگئےافراد کوسختی سےکہاہےکہ وہ سیلفی بھیجیں، اگرایک دن میں ایک بھی سیلفی نہ آئی توانہیں گھرسےنکال کرقرنطینہ سینٹربھجوادیاجائےگا۔

 اس ضمن میں ایک موبائل ایپ بھی تیارکی گئی ہےجس میں مریضوں کوہدایات دی گئی ہیں کہ جوسیلفی نہیں بھیجےگااس کے دنوں میں اضافہ کردیاجائےگا۔

 وزیرصحت کاکہناہےکہ موبائل ایپ کےذریعےہم مریض کی نقل وحرکت جان سکیں گےاس کےمقام کابھی پتہ چل جائےگا کہ وہ کہاں ہے، صبح07 بجےسے لےکر رات 10 بجےتک ہرگھنٹےمیں لازمی سیلفی بھیجنی ہوگی.۔

Advertisement

وزیر صحت کاکہناہےکہ جومریض سیلفی نہیں بھیجےگاوہاں محکمہ صحت کی ٹیم جائےگی اورمریض کوگھرسےقرنطینہ سینٹر منتقل کر دے گی.

واضح رہےکہ  بھارت میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 1 ہزار 590 ہوچکی ہےجبکہ 10 نئی اموات کےساتھ مرنےوالوں  کی تعداد 45 ہوگئی ہےجبکہ 148 افرادصحت یاب ہوچکےہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version