
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےعالمی وباکووڈ 19 یعنی کوروناوائرس کی وجہ سےامریکا میں امیگریشن عارضی طورپرمعطل کرنےکا ڈونلڈ ٹرمپاعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےبیان میں امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ امریکا کےلیےامیگریشن عارضی معطل کردوں گا۔
In light of the attack from the Invisible Enemy, as well as the need to protect the jobs of our GREAT American Citizens, I will be signing an Executive Order to temporarily suspend immigration into the United States!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 21, 2020
انہوں نےمزید کہاہےکہ نظرنہ آنے والے دشمن کےحملے اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کی حفاظت کےلیےامریکا میں امیگریشن کوعارضی طورپرمعطل کرنےکےلیےایک ایگزیکٹیوآرڈرپر دستخط کروں گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کایہ بھی کہناہےکہ اس اقدام سےامریکیوں کی ملازمتوں کوتحفظ ملے گا۔
واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونامریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکامیں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 42 ہزار 514 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 759 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News