وزیراعلی سندھ نےکوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کےپیش ِنظرنفسیاتی مسائل کےحل کےلئےہیلپ لائن 1093 کاافتتاح کردیاہے۔
ہیلپ لائن 1093 محکمہ بلدیات کےتحت سائیکوسوشل سپورٹ اورتربیت کے لیے قائم کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہےکہ اس وقت کچھ حساس لوگ یاجوزیرعلاج اورحساسیت کا شکارہیں، ایسے لوگوں کےنفسیاتی مسائل کے حل میں اُن کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔
مرادعلی شاہ نےمزیدکہا کہ اگر کسی مریض کی کوئی خواہش ہے وہ 1093 پر کال کرکےاپنی خواہش پوری کرنےکےلیے درخواست کرسکتا ہے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے 1093 پر کال کرکےکال اٹینڈکرنےوالےسے سہولتوں کی معلومات بھی لیں۔
وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کاکہناہےکہ 1093 محکمہ بلدیات نےیونیسیف اوراین یو ڈی پی کی مدد سے قائم کی ہے، جس کے لیے 25 ماہر نفسیات منتخب کیے گئے ہیں۔
ناصرشاہ کاکہناہےکہ 1093 سروس کوروناوائرس کےمریض(قرنطینہ) میں رکھےگئےلوگوں کےلیےہے۔
انہوں نے کہا کہ 1093 سروس ذہنی دباؤاورنفسیاتی مسائل کی رہنمائی کےلیےہے۔
ناصرحسین شاہ کےمطابق کہ آن لائن پلاٹ فارم کےذریعے 100000 بچوں، خواتین اورمرد حضرات کی رہنمائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
