جنوبی کوریامیں زیرتعمیرعمارت میں آگ لگنےسےکم ازکم 38 افرادہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادرےکےمطابق جنوبی کوریاکےفائربریگیڈحکام کاکہناتھاکہ دارالحکومت سیول کےجنوبی علاقےمیں زیر تعمیرعمارت میں آگ اس وقت لگی جب مزدورکام میں مصروف تھے۔
حکام کےمطابق ہلاکتوں کی تعدادمیں مزیداضافہ ہوسکتاہےکیونکہ خیال ظاہرکیاجارہاہےکہ عمارت کےاندرمزیدکئی افرادپھنسے ہوئےہیں ۔
حکام کےمطابق واقعےکےبعدزخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کیاگیاجن میں سے8 مزدوروں کوشدید زخم آئےہیں جبکہ 2 افرادمعمولی زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کےمطابق تقریباً 30 مزدورجائےوقوع سےجان بچاکرباہرنکلنےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔
حکام کاکہناتھاکہ عمارت میں آگ لگنےکی وجہ معلوم کی جارہی اوراس حوالےسےعہدیدارتفتیش کررہےہیں۔
دوسری جانب جنوبی کوریاکےصدرمون جائےنےمتعلقہ وزارتوں کوہدایت کی کہ امدادی کام کوفوری مکمل کیاجائےاورتمام وسائل کوبروئےکارلایاجائے۔
واضح رہےکہ جنوبی کوریاکےشہرمیریانگ کےایک ہسپتال میں 2018 میں آگ لگی تھی جس کےنتیجےمیں کم ازکم 46 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
