Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس: سندھ میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

Now Reading:

کوروناوائرس: سندھ میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
مراد علی شاہ

سندھ میں آج کورونا سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 404 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 332 کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں اور  آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 5695 اور ہلاکتیں 100 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کیسز کل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہیں، اب تک 1169 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جو 20.5 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ضلع جنوبی میں 113، شرقی 100، وسطی 39، کورنگی 37، غربی 26 اور ملیر میں 17 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے جہاں سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13-13، شہید بینظیرآباداور شکارپور میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں بیرون ممالک سے 2 پروازیں 505 مسافر لیکر پہنچیں  جن میں 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ 39 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کچھ کاروبار کھول دیا ہے اور  آن لائن دکانیں کھول دی ہیں، عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم صوبے میں مزید 2 لیب قائم کر رہے ہیں جب کہ  لاڑکانہ اور کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر