
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے،جہاں وہ گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے گورنرہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اور گورنر کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے،جس کے بعد وزیراعظم گورنر ہاؤس میں پی ایم کورونا ریلیف فنڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان انصاف ٹائیگر فورس لاہور کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بیڈز کے قائم فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 مخیر اور بااثر شخصیات وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے عطیہ کا چیک بھی دیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News