Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو آئی ایم ایف سےبڑاریلیف مل گیا

Now Reading:

پاکستان کو آئی ایم ایف سےبڑاریلیف مل گیا
آئی ایم ایف

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ سےپاکستان کوایک سال کےلیےقرض ریلیف مل گیاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے ترقی پذیرملکوں کے لیے رعایت کی اپیل کی جو منظور کرلی گئی، کورونا کی وجہ سے ترقی پذیرملکوں کی معیشت پرزیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ایک سال  کے  لئے   ریلیف دیا ہےجبکہ   رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پرہوگا۔

وزیر خارجہ کا  مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کوملنے کی امید ہے، پاکستان کوقرضوں پررعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا، ایک سال کے لیے ریلیف مل گیا ہے،اطلاق فی الفورہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر