
پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے حفاظتی کٹس فراہم کرنے تک پروازیں اڑانے سے انکار کےبعد پی آئی اے انتظامیہ پائلٹس کے سیفٹی کٹس فراہم کرنے کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ پائلٹس کی تنظیم پالپا سے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم بات چیت کرے گی،پالپا کے قابل عمل مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔
ترجمان پی آئی اےکا کہناہے کہ پائلٹس کے مطالبے پر چین سے منگوائے گئے میڈیکل سوٹ،گلووز،این 95 ماسک فراہم کئے جائیں گے،پرواز سے قبل جہاز میں تین مرتبہ ڈس انفیکشن اسپرے بھی کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اےنے کہاکہ قومی خدمات میں ڈیوٹی سے انکار نہیں کیا جا سکتا،منگل کو اسلام آباد سے انگلینڈ کی تین پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کی جانب سے اپنے اسٹاف کی صحت کے پیش نظر پائلٹس کو جہاز اڑانے سے منع کر دیا گیا تھا۔
پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن ( پالپا ) کی جانب سے قومی ایئر لائن کو پائلٹس کی صحت کے پیش نظر مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جن ممالک میں کورونا وائرس ہے وہاں پائلٹس اور کریو کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں لہٰذا انسانی ہمدردی کے تحت اسپیشل فلائٹس اڑانے سے انکار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News