پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےآخری روز زبردست تیزی دیکھنےمیں آئی۔ مارکیٹ میں 1 ہزار 500 سےزائد پوائنٹس کااضافہ ہواجس کےبعدکےایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔بلندی کی حدعبورکرنےکےباعث کاروبارکومعطّل کرناپڑا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتےکےآخری روز 31 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پرکاروبارکا آغازہواجس کےبعدمجموعی طورپر1 ہزار 544اعشاریہ 86 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
کےایس ای 100 انڈیکس 1544.86 پوائنٹس کےاضافےکےبعد32 ہزار500 کی نفسیاتی حدعبورکرتے ہوئے 32 ہزار 874.32 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔
کوروناوائرس کےپیش نظردنیابھرکی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان تھا تاہم آئی ایم ایف سےریلیف پیکیج کی منظوری کےبعدکاروبارمیں زبردست چڑھاؤ دیکھنےمیں آ رہاہے۔
گزشتہ روزآئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کوایک ارب 38 کروڑڈالرزکےریلیف پیکیج کی منظوری اور حکومت کی جانب سےشرح سودمیں دوفیصدکمی گئی تھی ۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کئی بارپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کےباعث کاروبا رروکناپڑاتھا جبکہ مسلسل مندی کےباعث کاروباری گھنٹےبھی کم کردیئےگئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
