Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سےخوشخبری،بلندی کی حدعبورکرنےکےبعد کاروبارمعطل

Now Reading:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سےخوشخبری،بلندی کی حدعبورکرنےکےبعد کاروبارمعطل
اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےآخری روز زبردست تیزی دیکھنےمیں آئی۔ مارکیٹ میں 1 ہزار 500 سےزائد پوائنٹس کااضافہ ہواجس کےبعدکےایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔بلندی کی حدعبورکرنےکےباعث کاروبارکومعطّل کرناپڑا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتےکےآخری روز 31 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پرکاروبارکا آغازہواجس کےبعدمجموعی طورپر1 ہزار 544اعشاریہ 86 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

کےایس ای 100 انڈیکس 1544.86 پوائنٹس کےاضافےکےبعد32 ہزار500 کی نفسیاتی حدعبورکرتے ہوئے 32 ہزار 874.32 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

کوروناوائرس کےپیش نظردنیابھرکی اسٹاک مارکیٹ کی طرح  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان تھا تاہم  آئی ایم ایف سےریلیف پیکیج کی منظوری کےبعدکاروبارمیں زبردست چڑھاؤ دیکھنےمیں آ رہاہے۔

گزشتہ روزآئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کوایک ارب 38 کروڑڈالرزکےریلیف پیکیج کی منظوری اور حکومت کی جانب سےشرح سودمیں دوفیصدکمی گئی تھی ۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کئی بارپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کےباعث کاروبا رروکناپڑاتھا جبکہ مسلسل مندی کےباعث کاروباری گھنٹےبھی کم کردیئےگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر