Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس:پاکستانی بینک صارفین کےلئےبڑی خوشخبری

Now Reading:

کوروناوائرس:پاکستانی بینک صارفین کےلئےبڑی خوشخبری
اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےکوروناوائرس کے پیش ِنظربینکوں کی شاخوں میں رش کم رکھنےکےلیے چیک سےلین کی سہولت آسان کرنےکااعلان کردیاہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سےڈائریکٹ چیک ڈپازٹ سہولت متعارف کرانےکےبعداب کسٹمرزچیک سے ادائیگی کرنےوالوں کےبینک سےبراہ راست وصولی کرسکیں گے،کسٹمر کوچیک اپنےاکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی اوررقم ادا کرنےوالا بینک چیک کی تصدیق کرکےوصول کنندہ کےاکاؤنٹ میں آن لائن رقم منتقل کرسکےگا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلرکےمطابق چیک کی کلیرنس کادورانیہ چند منٹوں تک محدودکردیا گیاہےاس سے قبل چیک اپنےاکاؤنٹ بنیں جمع کرانےوالےکھاتےداروں کو24گھنٹےانتظارکرناپڑتاتھا۔

تاہم ، چیک سےرقوم کی وصولی چندمنٹوں میں ممکن ہوگی،چیک کی ادائیگیاں رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم یا اوردی کاؤنٹربنیادوں پرکی جائیں گی،دونوں اکاؤنٹس آن لائن ہونےکی صورت میں رقم اسی وقت آن لائن بھی منتقل ہوسکےگی۔

اس کےعلاوہ اسٹیٹ بینک نےبینکوں کوکسٹمرزکےگھروں سےچیک وصول کرنےکی بھی اجازت دےدی ہے،کسٹمرکی درخواست پربینک رجسٹرڈ پتہ سےچیک وصول کرسکیں گے۔

Advertisement

اس کےعلاوہ بینکوں کی شاخوں پرچیک جمع کرانےکےلیےخصوصی باکس بھی نصب کیےجائیں گےکسٹمرزمخصوص شاخوں پرلگے ڈبوں میں بھی چیک جمع کرسکیں گے،جبکہ کارپوریٹ ادارےاسکین شدہ چیک ای میل یا بینک کی موبائل ایپلی کیشن کے زریعے بھی جمع کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر