Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان کاچاندجمعہ24 اپریل کو نظرآئےگا

Now Reading:

رمضان کاچاندجمعہ24 اپریل کو نظرآئےگا

پاکستان سمیت دنیا کے وہ ممالک جہاں قمری ماہ کا آغازچاند نظر آنے کی بنیادپر ہوتا ہے۔ وہاں رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل بمطابق 30شعبان العمعظم کو نظرآئےگا۔

پاکستان سمیت ان متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا، پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگئی۔اس روز پاکستان میں 29ویں شعبان ہوگی۔

معروف پاکستانی سائنسدان اورجامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانیٹری اینڈ ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نےدنیا بھرمیں رمضان کے چاند کی پیدائش اور اس کی رویت کے امکانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رمضان کا چاند اس سال جمعرات 23 اپریل 2020کو پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7بج کر 25 منٹ پر پیدا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس روز پاکستان میں 29ویں شعبان ہوگی ،انہوں نے بتایا کہ اس روز 23 اپریل کی شام یہ چاند دنیا میں کسی مقام سے نہیں دیکھا جاسکتا ، کراچی میں اس شام جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹےاور 32 منٹ ہوگی اور افق سے بلندی صرف 5ڈگری سے بھی کم ہوگی۔

کراچی کے افق پر 23اپریل بمطابق 29ویں شعبان کو یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 18منٹ سے بھی کم وقت تک افق پررہے گا، افق پر 5ڈگری بلندی کے ساتھ محض 18 منٹ تک جاند کی موجودگی کے سبب سے دوربین سے بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ افق پر 8 ڈگری سے کم پر بھی چاند کی رویت کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں جبکہ 8 ڈگری پر بھی چاند کی رویت کے امکانات انتہائی محدود ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق جمعہ 24 اپریل کی شام رمضان المبارک کا چاند پوری دنیا سے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر