فرانس میں چاقوبردارشخص کےحملےکےنتیجےمیں دوافرادہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبررساں ادارےکےمطابق فرانس کےشہرویلنس میں چاقوبردارشخص ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا اورایک دکاندارپروارکرکےقتل کردیااوراس کےبعدوہاں موجود 2 گاہکوں پربھی وارکیے۔
اسپتال انتظامیہ کاکہناہےکہ ایک اورشخص کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے ہاتھوں دو شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔
حملہ آور 33 سالہ سوڈان کارہنے والاشخص ہےجس نےفرانس میں پناہ کی درخواست دےرکھی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہےتاہم حملے کا محرک سامنےنہیں آسکاہے۔
واضح رہےکہ یہ حملہ ایسےوقت میں ہواہےجب کوروناوائرس کے پیش نظرپورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تاہم ضروری اشیاء کی خریداری اور میڈیکل اسٹورزسےادویات کا حصول جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
