امریکامیں ایک پارٹی کےدوران گولی چلنےسے6 افرادزخمی ہوگئے۔
عالمی خبررساں ادارے کےمطابق ریاست کیلی فورنیامیں پارٹی کےدوران فائرنگ کےواقعےمیں خواتین اورمردزخمی ہوگئےہیں ۔ فائرنگ کاواقعہ ایک ایسےوقت میں پیش آیاجب کہ کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر لوگوں کواپنے گھروں میں رہنےکی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
اس سلسلے میں جاری ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہفتےکےروز کئی گولیاں چلنےکی اطلاع ملنے کےبعدجب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں 6افرادزخمی حالت میں پڑے تھے، جن میں ایک نوجوان لڑکی، 4 خواتین اور ایک مردشامل تھا۔
کیرن کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق پارٹی میں 400 کے قریب افراد شریک تھے۔
https://www.facebook.com/kernsheriff/posts/1243817109335922:0
پولیس احکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ملوث ہیں جو فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پابندی کے باوجود اتنی بڑی پارٹی کرنےکایہ واقعہ بیکرز فیلڈ کے قصبے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اور ان سب کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
