
بھارت میں مہلک کوڈ 19 یعنی کوروناوائرس سےپریشان نوجوان نےاپنی زبان کاٹ کرکالی ماتاکی بھینٹ چڑھادی ۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست گجرات سےتعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان ویویک شرما لاک ڈاؤن کی وجہ سےاپنےآبائی گھر مدھیہ پردیش نہیں جاپارہاتھاجس کی وجہ سےوہ کافی پریشان تھا۔
کوروناوائرس کی وجہ سے پریشان نوجوان نےکالی ماتا کےمندرمیں اپنی زبان کاٹ کربطورقربانی پیش کردی تاکہ اس کی قربانی سے وبا رک سکے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق نوجوان کےساتھیوں نے بتایاکہ مذکورہ نوجوان بھوانی ماتا کےمندرمیں توسیع کاکام کررہا تھا اوربازار جانےکاکہہ کرگیاجس کے بعد ایک اجنبی کی جانب سےانہیں ایک کال آئی جنہوں نے بتایا کہ ویویک مندرمیں بےہوش پڑاہےاس کی زبان بھی کٹی ہوئی ہے۔
بعد ازاں نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہےکہ بھارت میں کورونا کے 495 نئے کیسز آنےکےبعد متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 942 ہوچکی ہے جبکہ780 افراد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 5 ہزارسےزائد افراد صحت یاب ہوچکےہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News