
امریکی کمیشن برائےعالمی مذہبی آزادی نےسالانہ رپورٹ کےمطابق بھارت اقلیتوں کےلیےخطرناک ملک ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق امریکی کمیشن مذہبی آزادی کی رپورٹ میں بھارت کوپہلی مرتبہ اقلیتوں کےلیےخطرناک ملک قراردیتےہوئے بھارت کوسی پی سی ممالک کی فہرست میں شامل کیاگیا۔
امریکی کمیشن کی رپورٹ کےمطابق بھارت 2019 میں مذہبی آزادی کےنقشےمیں تیزی سےنیچےآیاہےجبکہ سالانہ رپورٹ میں متنازع بھارتی شہریت بل پرشدیدتنقیدکی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارت میں اقلیتوں پرحملوں میں اضافہ ہواہے۔
رپورٹ میں بابری مسجدسےمتعلق بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے پربھی تنقید کی گئی، امریکی کمیشن نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کومنسوخ کرنے پربھی تنقیدکی۔
جبکہ امریکی کمیشن کی جانب سےاقلیتوں کےلیےپاکستان کےاقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔
امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں متعددمثبت پیشرفتوں کااعتراف کیا گیاہے،اس کےعلاوہ کرتارپورراہداری کھولنے، سکھ یونیورسٹی اورتعلیمی موادپرنظرثانی کےحکومتی اقدامات کوسراہا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News