
لاہور میں کچا لارنس روڈ کے علاقےمیں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ایک گودام میں ذخیرہ کیے گئے 30 ہزار ماسک اور آٹے کے تھیلے برآمد کرلیے۔
تھانہ سول لائنز پولیس کے ایس ایچ او بابر اشرف کے مطابق کچا لارنس روڈ پر ایک زیر تعمیر بلڈنگ میں 30 ہزار سرجیکل ماسک ذخیرہ کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ذخیرہ کیے گئے یہ سرجیکل ماسک فیصل آباد سے 13 روپے فی ماسک کے حساب منگوائے تھے اور کراچی کے ایک تاجر کو 30 روپے فی ماسک کے حساب سے فروخت کیے جانے تھے۔
پولیس نے ماسک برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News