
کراچی میں عباسی شہیداسپتال کےتیسرے ڈاکٹرکاکوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیاجس پراسپتال کی ایمرجنسی کوفوری بندکردیاگیاہے۔
ایمرجنسی کےمیڈیکل آفیسرڈاکٹرعارف نےکل اپنےطورپرنجی اسپتال سےکورونا کاٹیسٹ کرایا تھا، جس کےبعد آج ان کی رپورٹ مثبت آگئی ہے،جس کےبعد اسپتال میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی کے ڈاکٹرز اور تمام اسٹاف کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا کہا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سینئرڈائریکٹرمیڈیکل سروسزڈاکٹرسلمیٰ کوثرکےمطابق متعلقہ ڈاکٹرعباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی دےرہاتھا۔
ڈاکٹرسلمیٰ کوثرنےبتایاکہ ایس اوپی کےتحت عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی بندکرکےجراثیم کش اسپرےکیاجارہاہے۔
سینئرڈائریکٹرمیڈیکل سروسزنےبتایا کہ اسپتال کےشعبہ حادثات کو 24 گھنٹےکےبعدکھولا جائےگاجبکہ ایمرجنسی میں آنےوالےمریضوں کومتعلقہ وارڈ میں طبی امداد دی جائےگی۔
ڈاکٹرسلمیٰ کوثرنےمزیدبتایاکہ کوروناسےاب تک عباسی شہیداسپتال کے 3 ڈاکٹرمتاثرہوچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News